خیبر پختونخوا

مردان، کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق

مردان میں کورونا وباء کے وار جاری ہیں اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 166 سے 177تک پہنچ گئی جبکہ 83 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، 229 مشتبیہ مریض بھی سامنے آئے ہیں، 21 مریضوں کو ایم ایم سی میں داخل کیا گیا جبکہ 25 افراد صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیئے گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے ہلاکتوں کی شرح میں تیزی آئی ہے اور مزید گیارہ مریض افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 177 ہو گئی۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 83 مریضوں کے علاوہ 229 مشتبیہ مریض بھی سامنے آئے ہیں، پازیٹیو کیسز کی تعداد 1224 ہو گئی جبکہ 566 افراد کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

ایم ایم سی ترجمان کے مطابق ہسپتال میں جمعرات کو 38 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جس سے داخل مریضوں کی تعداد 174 ہو گئی، 19 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیئے گئے جبکہ سولہ مریض بدستور آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب نوشہرہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرنے پر انجمن تاجران کے صدر کے علاوہ 16 عہدیداروں کیخلاف بھی مقدمات درج کر لئے گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق نوشہرہ کینٹ میں انجمن تاجران کا دو دن دوانیں بند کرنے کیخلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا، انجمن تاجران کے صدر سمیت 16 عہدیداروں کیخلاف مقدمات درج، مقدمے میں ڈی کی طرف سے کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکومت کو دھمکی دینے، سرکاری اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش اور روڈ کو غیرقانونی ٹریفک کیلئے بند کرنے سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ انجمن تاجران کی جانب سے صبح سے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر جاری احتجاج پر کارروائی کی گئی، اس دوران ڈی سی نوشہرہ، اے سی نوشہرہ مذاکرات کیلئے پہنچ گئے مگر انجمن تاجران نے نوٹیفیکیشن واپس لینے کی ضد جار رکھی جس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور مقدمات درج کر لئے گئے۔

یہ بھی خیال رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 105 اموات اور 5 ہزار 312 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 229 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہو گئی ہے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 69 ہزار 811 ہے اور 6 لاکھ 25 ہزار 789 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں کورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے، زرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے ’کورونا ویک‘ نامی ویکسین کی اجازت دی ہے جسے 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جا سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button