خیبر پختونخوا

اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں تیسرا ملزم بھی گرفتار

صوابی میں انسداد دہشت گردی کے جج آفتاب آفریدی اور ان کے خاندان کے 3 افراد کے قتل کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ضلعی پولیس آفیسر صوابی محمد شعیب کے مطابق ملزم بلال آفریدی کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم بلال آفریدی نے تفتیشی ٹیم کے سامنے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائے گی۔

خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت جج آفتاب آفریدی،ان کی اہلیہ، بہو اور نواسے کو اتوار کے روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ کیس میں اس سے قبل بھی دو ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button