قومی

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 105 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 105 اموات اور 5ہزار 312 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد15 ہزار229تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ10ہزار829 ہوگئی ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد69ہزار811ہےاور6لاکھ 25ہزار789افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار851 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار521، خیبر پختونخوا 2 ہزار553، اسلام آباد 597، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 391 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد64ہزار173، خیبرپختونخوا 96ہزار128، پنجاب 2 لاکھ 43 ہزار295، سندھ 2 لاکھ 67 ہزار970، بلوچستان2ہزار97، آزاد کشمیر 14 ہزار069اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار97افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کوروناوائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button