انٹرٹینمنٹ

اداکارہ میرا مینٹل ہسپتال میں داخل

اداکارہ میرا امریکا کے مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی آخری بار میر ا سے گفتگو 5 اپریل کو ہوئی تھی۔

میرا کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’5 اپریل کو میری میرا سے بات ہوئی، اس نے بتایا کہ امی جان ،مجھے کسی نے مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا ہے‘۔

میرا کی والدہ کے مطابق میرا نے انہیں بتایا کہ انہوں نے مینٹل ہسپتال میں بہت شور مچایا کہ وہ پاگل نہیں ہیں لیکن ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کے کچھ ٹیسٹ لیں گے۔ میرا کی والدہ نے مزید بتایا کہ ’میں نے میرا سے رابطہ کیا تو میرا رابطہ نہیں ہوپایا اس کے تمام ذاتی نمبر بند جارہے ہیں‘۔

میرا کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ ’میری بیٹی کو بازیاب کرواکے پاکستان واپس بلائیں‘۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button