خیبر پختونخوا

ڈی آئی خان، سندھ تہذیب کے 270 قیمتی نوادرات کی سمگلنگ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان میں قدیم نوادرات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، انڈس سولائزیشن سے متعلق 270 نوادات درابن روڈ پر سمگل کی جارہی تھیں، تاہم حیران کن طور پر موقع سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، نوادارات ٹاؤن ہال میوزم منتقل کر دی گئیں.


تھانہ ایکسائز ڈیرہ اسماعیل خان کے ایس ایچ او فیصل خان SHO تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان کی دوران ناکہ بندی مسافر کوچ کی تلاشی لینے پر بیش قیمت نوادرات برآمد ہوئے، کوچ ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہی تھی جسے درابن روڈ پر ناکے پر روکا گیا تو کپڑے کے تھیلے سے 270 قیمتی نوادرات برآمد ہوئے تاہم محکمہ کے مطابق گاڑی میں موجود مسافروں میں سے کسی نے بھی نوادرات کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا اس وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.

محکمہ آثار قدیمہ ڈیرہ اسماعیل خان کے انچارج عالم وزیر کے مطابق انڈس سولائزیشن سے متعلق 270 نوادرات انکے حوالے کئے گئے ہیں ان میں ہڑپہ دور کے برتن، جانو‍روں کے، ماڈلز،، اشکال اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
ڈاکٹر عبدالصمد ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی نے محکمہ ایکسائز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ، متعلقہ عملے کی کاروائی کو سراہا اور متعلقہ عملے کو توسیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button