قبائلی اضلاع
لنڈیکوتل، ایسٹر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
لنڈیکوتل کرسچن کالونی میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے ویلسن وزیر سمیت دیگر مسیحی برادری کے مشران، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایم پی اے ویلسن وزیر نے کہا کہ تمام مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مسیحی برادری سے کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھیں۔
ایم پی اے ویلسن وزیر نے کہا کہ علاقے میں اقلیتی برادری کو مکمل تحفظ حاصل ہے، مسیحی برادری کے حقوق کے لئے ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے اور بہتر زندگی گزار سکیں۔