قومی

’اپریل میں بارشیں کم اور گرمی زیادہ رہے گی‘

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل میں بارشیں  معمول سے کم اور  درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کا آؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور  زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،سندھ اور بلوچستان  میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آنے کا امکان  ہے جبکہ  بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان  پہنچنےکا خدشہ ہے۔خیا ل رہے کہ کراچی میں ہفتے کو  اپریل میں 74سال کے بعد دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button