سوات میں سیاحت کو بڑا دھچکا، مالم جبہ اسکی ریزرٹ بند
سوات میں سیاحت کو بڑا دھچکا، سم سنز انتظامیہ نے عدالت کی جانب سے انٹری فیس ختم کرنے پر مالم جبہ اسکی ریزرٹ بند کر دیا، سیاحوں کو مالم جبہ نہ آنے کی ہدایت کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات بار کے سابق صدر اختر منیر ایڈوکیٹ کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں ایک رٹ پیٹیشن دائر کی گئی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ مالم جبہ میں سم سنز انتظامیہ کی جانب سے عوام سے انٹری فیس کے نام پر تین سو روپے اور ماہانہ دو کروڑ ستر لاکھ روپے وصول کیے جا رہے ہیں جس ہر عدالت نے سم سنز انتظامیہ کو انٹری فیس وصولی سے روک دیا تھا۔
آرڈر موصول ہوتے ہی سم سنز انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کیلیے ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں ریزورٹ بند کرنے اور سیاحوں کو مالم جبہ نہ آنے کی ہدایت کی گئی،
انتظامیہ کا موقف ہے کہ انٹری فیس کی بندش کے بعد ان کے لئے ریزورٹ چلانا ممکن نہیں، یہ سوات میں سیاحت کیلئے بری خبر ہے جس سے سوات میں سیاحت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔