قومی

ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 100 افراد جان کی بازی ہارگئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 100 اموات اور 4 ہزار84 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 ہے اور 6لاکھ 278 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار319افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار495، خیبر پختونخوا 2 ہزار319، اسلام آباد563، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 207 اور آزاد کشمیر میں 350 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 57 ہزار204، خیبر پختونخوا86ہزار44، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار158، پنجاب 2 لاکھ 17 ہزار694، بلوچستان 19 ہزار535، آزاد کشمیر 12 ہزار549 اور گلگت بلتستان میں5ہزار16 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ،  رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button