ناجائز تعلقات کا راز فاش، بیوی نے اشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا
نوشہرہ کلاں کے علاقے ڈھیری خیل میں محبوبہ نے اشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ عامرہ بی بی کو شک پر گرفتار کیا گیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا کہ ملزم راحت شاہ کے ساتھ عرصہ سے ناجائز تعلقات تھے، راز فاش ہونے پر شوہر کو (مقتول 26 سالہ ارشاد علی) سوتے ہوئے محبوب ملزم راحت شاہ کے ساتھ مل کر موت کے گھات اتار دیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔
مقتول ارشاد علی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دی گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ نوشہرہ کلاں ملزم راحت شاہ ولد جنت شاہ اور مسماۃ عامرہ بی بی زوجہ ارشاد علی سکنہ ڈھیری خیل کے خلاف مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کے ساتھ شریک مرکزی ملزم راحت شاہ ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں کے مطابق ملزمہ عامرہ بی بی کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ کی عدالت میں جسمانی ریمارنڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔