کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستانی کھلاڑیوں، شائقین کو ویزے دینے کی یقین دہانی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات پر بھارتی کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تحریری یقین دہانی کرادی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ ماہ آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا تھاکہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم، میڈیا اور شائقین کیلئے ویزا کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارت منتقل کردیا جائے۔

تاہم اب بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو خط لکھ کر یقین دہانی کروا دی ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں پاکستان سے آنے والے کرکٹ فینز، میڈیا پرسنز، ٹیم اور اس سے جڑی منیجمنٹ کو ہر طرح کی سہولتوں کے ساتھ ویزا جاری کیا جائے گا۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات پر 31 مارچ اور یکم اپریل کو آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں بھی بات کی جائے گی۔

خیال رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز 2012 سے سیاسی وجوہات کی بناء پر نہیں کھیلی جارہی جبکہ آخری بار پاکستان ٹیم نے 2016 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button