قومی

کورونا کی نئی لہر کے باعث پنجاب میں صورتحال تشویشناک ہو گئی

برطانیہ سے آنے والی کورونا کی نئی لہر کے باعث پنجاب میں صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید 46 افراد ہلاک اور 2338 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42499 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2338 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 46 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13476 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 2536 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 19764 ہے، ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.5 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1231 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 69296 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 260959 ہوگئی ہے جب کہ 4453 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 183815 ہے اور 5732 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19188 اور ہلاکتیں 202 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 75357 اور 2147 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10892 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 317 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4960 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 47365 ہے اور اب تک 522 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button