خیبر پختونخوا
بونیر، خاتون کے ہاں 8 سال بعد ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش
سٹیزن جرنلسٹ عظمت تنہا
بونیر کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایک خاتون نے ایک ساتھ پانچ بچوں کو جنم دے دیا، بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔
ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پر بچوں کے والد خوشی سے پھولے نہیں سما رہے کیونکہ بقول ان کے 8 سال بعد ان کے ہاں بچوں کی ولادت ہوئی ہے، ”پہلے ہمارا ایک بچہ تھا اب چھ بچے ہو گئے ہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہوں لیکن معاشی مسائل کا شکار ہوں اور بیک وقت بچوں کی پرورش مشکل ہے، ”حکام سے اپیل ہے کہ بچوں کی پرورش میں مالی امداد کریں تاکہ ماں سمیت بچے تندرست و توانا رہیں۔”
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں بچے پوری طرح تندرست و توانا ہیں جبکہ ان کی ماں بھی صحت مند ہیں۔