وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی لیکن وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی pic.twitter.com/Xwmn3EuhGc
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 28, 2021
شہباز گل کا کہنا تھاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے ملک میں قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی۔
پیٹرول کی موجودہ قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر رہے گی۔
مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی موجودہ قمیت 79 روپے 23 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
خیال رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کیلئے کیا جاتا ہے۔