خیبر پختونخوا

کیا رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین ایک ہی دن روزہ اور عید کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے؟

پاکستان بھر میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید کرانے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین مولانا عبد الخبیر سرگرم ہوگئے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کو یقین دلایا ہے کہ پشاور سے آنے والی شہادتوں کو قبول کیا جائے گا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے ساتھ بھی رابطہ کریں گے اور ان کی رائے بھی لیں گے،  سب کی متفقہ رائے سے فیصلہ کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین مولاناسید عبدالخبیر آذاد نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقات کی۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہہ زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کو دیکھا جائے گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی اور مفتی صاحب کے تحفظات دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے اور محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور موسمیات کے ممبران بھی کمیٹی میں شامل کریں گے۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے مزید کہا کہ مرکزی ریوت کمیٹی کے اجلاس میں زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کو دیکھا جائے گا ۔کسی کو بھی ناراض نہیں جائے گا شہادتیں سب سے لی جائے گی لیکن فیصلہ مرکزی کمیٹی کرے گی۔ کوشش ہو گی کہ پورے ملک میں ایک دن روزہ اور عیدہوگی۔

انھوں نے کہا کہ جوزمہ داری حکومت نے دی ہے اس کو بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گا اس معاملے میں افہام و تفہیم کی فضا کی ضرورت ہے اس لئے علماء کرام کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناسید عبدالخبیر آذاد نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھنے اور عید منانے کے علاوہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق مختلف معاملات زیر بحث آئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے صوبے اور ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھنے اور عید منانے کو آپس کے اتحاد اور اتفاق کے لئے انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علمائے کرام کے تعاون سے اس دفعہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھنے اور عید منانے کا خواب پورا ہو جائیگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبہ بھر میں رویت ہلال کمیٹیوں کو فعال اور متحرک بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button