قومی

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا کی دعوت پر دو روزہ دورہ سری لنکا پہنچ گئے ۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لیے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جہاں پاکستان اور سری لنکا کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔

اس کے علاوہ ان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی جبکہ وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد ہے جس میں کابینہ کے اراکین اور دیگر سینئر حکام شامل ہیں۔واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔

وزیر اعظم سری لنکا پہنچنے کے بعد آج اپنے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

عمران خان اپنے سری لنکن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ سری لنکن ہم منصب کل بروز بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

وزیر اعظم کل سری لنکن صدر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button