یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کیلئے سنبھالا گیا۔ وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔
پیر کو وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں اراکین کابینہ اور پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لیے استعمال کیا، ”ان لوگوں نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا اور آب ان کی حالت نشان عبرت ہے۔”
وزیراعظم نے کہا کہ اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے، ”ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لیے سنبھالا گیا، ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین نے وزیر اعظم کے وژن کی مکمل تائید کی اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی جس میں صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور سیاسی امور پر تنادلہ خیال کیا گیا۔