خیبر پختونخوا

وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے

 

وزیراعظم عمران خان آج  پشاور کا دورہ کریں گے جہاں وہ پارٹی امور پر مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورہ پشاور میں پی کے 63 پر ناکامی کی وجوہات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا سے بھی ملاقات کریں گے۔

پی کے 63 میں ناکامی کے بعد پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو پہلے ہی صوبائی کابینہ سے فارغ کیا جاچکا ہے اور ہار کیوجہ سے تحریک انصاف میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ دورہ پشاور میں وزیر اعظم کی صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں جبکہ وزیر اعلی اور گورنر خیبرپختونخواہ سے بھی ملاقاتیں ہونگی جس میں صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

صوبائی کابینہ میں ردوبدل پر بھی مشاورت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں سینیٹ انتخابات میں امیداروں کی کامیابی پر بات چیت اور حکمت عملی ترتیب دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button