خیبر پختونخوا

سوات میں تیزاب گردی کا دل دہلانے والا پہلا واقعہ پیش آیا

سوات کے مرکزی شہرمینگورہ میں تیزاب گردی کا پہلا واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے مردان کے رہائشی مزدور پر تیزاب پھینک کر اسے شدید زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق مینگورہ کے گلشن چوک کے قریب محلہ ملکانان میں نامعلوم افراد نے گودام میں رہائش پذیر مردان کے رہائشی مزدور بختیار علی پر تیزاب پھینکا ہے جس کے باعث ان کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا ہے۔

پولیس نے بتایا بختیار علی نے محلہ ملکانان میں ایک گوادم کرایہ پر لی تھی جس میں وہ سبزی سٹور کررہا تھا جنہیں صبح ریڑھی میں لاد کر بازار میں بھیجتا تھا جبکہ وہ خود بھی اسی گودام میں رہتا تھا تاہم نامعلوم ملزمان نے گودام کے اندر ان پر تیزاب پھنک کر انہیں شدید زخمی کردیا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا کہ واقعے کے بعد متاثرہ شخص کو پہلے سیدو شریف اور بعد میں ان کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفقیش شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button