قبائلی اضلاع

ضلع خیبر، اراضی تنازعہ پر تحریک انصاف کے رہنماء کا بھائی قتل

ضلع خیبر, تیراہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی زبیر آفریدی کے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق باڑہ کے دورافتادہ پہاڑی علاقے تیراہ کے شلوبر ڈھنڈ قیوم خیل میں قیصر خان ولد مغل باز اور دوسرے فریق کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران کسی بات پر طیش میں آ کر لڑائی کے دوران پستول سے قیصر پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی کو طبی امداد کیلئے 105 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں قائم طبی سنٹر لایا گیا تاہم وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طبی امداد کے دوران دم توڑ گئے جس کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تیراہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیے تاہم بعد ازاں انہوں نے اطلاع پر گھر کا گھیراؤ کر کے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button