قبائلی اضلاع

ملاگوری میں 37 خاندانوں میں بکریاں تقسیم

ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے 37خاندانوں میں بکریاں تقسیم کردی گئی۔
اس حوالے سے ویٹرنری ہسپتال پائندی للمہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک وحید اللہ وزیر تھے۔

اس موقع پرایس ایچ او ارمان گل ملاگوری، پاکستان تحریک انصاف کے سعید خان، ماہید گل، مراد گل ودیگر بھی موجود تھے۔ میڈیا سے اپنے گفتگو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک وحید اللہ وزیر نے کہا کہ ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ،جمرود، لنڈی کوتل اور ملاگوری میں کُل 518خاندانوں میں بکریاں تقسیم کر دی گئی ہیں اور فیز 1مکمل ہوچکا ہے جبکہ فیز ٹو پر کام جاری ہے جبکہ یہ تین سالہ پروگرام ہے جس میں فی خاندان کو ایک بکرا، ایک بکری دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بکریوں کی نسل بہت بہترین ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وحید اللہ وزیر نے کہا کہ عوام ان بکریوں کی مناسب دیکھ بھال کریں اور انہیں متوازن غذا فراہم کریں تاکہ علاقے میں اس کی نسل بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے قبائلی عوام کے معاش پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اورجو عوام فیز 1میں رہ گئے ہیں تو وہ صبراور تحمل سے کام لیں کیوں کہ ضلع خیبر میں موجود غرباء، اتیام، بیواؤں کیلئے فیز ٹو میں مرغیاں،بکریاں فراہم کررہے ہیں تاکہ ان کی معاشی حالات بہتر ہوسکیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سعید خان نے کہا کہ ملاگوری میں جن 37خاندانوں کا انتخاب کیا گیا ہے وہ انتہائی غریب ہے اور انہیں بکریاں ملنے سے ان کی مشکلات میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور محکمہ لائیو سٹاک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وحید اللہ وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button