قومی

ملک میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 58 اموات اور ایک ہزار 262 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 276 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 18 ہزار 164 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہزار 649 ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 994 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 183، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 980، اسلام آباد میں 483، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 197 اور آزاد کشمیر میں 279 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 164، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 719، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 875، بلوچستان میں 18 ہزار 916، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 359 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button