قومی

بجلی ایک روپے 95 پیسے مزید مہنگی

نیپرا نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی، فیصلے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر کے نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

حکومت نے ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے، فیصلے سے عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔

فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک غریب صارفین پر بھی یکساں ہو گا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز بھی (11 فروری کو) سہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس سے عوام کی جیب پر چوراسی ارب روپے اضافی بوجھ پڑا تھا، دس فروری کو ماہانہ فیول چارچز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے ترپن پیسے اضافہ کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button