قبائلی اضلاع

باجوڑ میں افغانستان سے راکٹ حملے، ایک بچہ جاں بحق

ضلع باجوڑ  میں افغانستان سے راکٹ حملوں کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر متعدد راکٹ حملے کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق راکٹ باجوڑ کے سرحدی علاقوں موخا ، غندئی اور گلئی میں سویلین آبادی پر گرائے گئے ہیں۔
راکٹ حملوں کے بعد ماموند قوم میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ راکٹ حملے کے نتیجے میں ہونے والے مزید نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

زخمی ہونے والوں میں حزب اللہ ، خبیب ، تسبیحہ ، داداللہ ، افسا کے نام شامل ہیں۔ راکٹ افغانستان سے پاک افغان بارڈر کے قریب واقع گاؤں موخا، غندئی اور گلئی پر گرائے گئے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے مشتبہ مقامات پر بھر پور جوابی کاروئی جاری ہے اور سویلین آبادی میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button