کورونا کی وجہ سے رواں برس بھی حج متاثر ہونے کا خدشہ
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے فی الحال حاجیوں سے درخواستیں لینے سے منع کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں نور الحق قادری کا کہنا تھاکہ حج سے متعلق عوام کی تشویش سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شاید اس مرتبہ بھی معمول کے مطابق حج نہ ہوسکے کیونکہ سعودی حکام نے کہا ہے کہ ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لیں۔ نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ سعودی حکام سے ابھی تک حج سے متعلق ایم او یو سائن نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔ صرف 10 ہزار عزام کرام نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا تھا۔ حجاج کرام میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد اور 30 فیصد سعودی شہری تھے۔