خیبر پختونخوا

لکی، دوستی سے انکار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا زخمی

لکی مروت، سرائے نورنگ کے علاقے تختی خیل میں دوستی سے انکار پر 15 سالہ لڑکے کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف اللہ نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ وہ گھر سے کھیتوں کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان نیک سلام، رحمت اللہ، رحمان اور رحمدل نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

مدعی کے مطابق ملزمان کافی عرصے سے انہیں دوستی کرنے پر مجبور کر رہے تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ لکی مروت میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل 10 فروری 2020 کو بھی لکی مروت کے علاقے ناور خیل میں دوستی سے انکار پر 16 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا گیا تھا۔

لکی پولیس کے مطابق ملزم رمضان کافی عرصہ سے شفیع اللہ المعروف توری کو دوستی رکھنے پر مجبور کر رہا تھا، انکار پر اس نے فائرنگ کر کے معصوم لڑکے کو ابدی نیند سلا دیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button