شمالی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد
شمالی وزیرستان میں امن قائم ہونے کے بعد وہاں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منعقد کیے گئے وزیرستان سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے ہمراہ ڈی پی او شفیع اللہ خان ، اے ڈی سی دولت خان ، اے ڈی سی ایف اینڈ پی عبد النصیر خان ، اے سی میرانشاہ عدنان ابرار ، ڈی ایس او شیراز خان اور دیگر آفسران کے ہمراہ سپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا۔
فیسٹیول میں کرکٹ ، فٹ بال ، والی بال ، بیڈمنٹن اور دیگر گیمز میں وزیرستان کے یوسی سطح ، تحصیل سطح ، سب ڈویژن سطح اور ضلعی سطح کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی خاں نے اس موقع پر کہا کے وزیرستان کے نوجوانوں کو ایک صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیےسپورٹس کی سرگرمیاں باقاعدگی سے معنقد کی جائے گی تاکہ یہاں پر موجود ٹیلنٹ سامنے آسکے اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔