فواد چوہدری کا پاکستان کی سب سے بڑی سکالرشپ کا اعلان
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کی سب سے بڑی سکالرشپ کا اعلان کردیا جس کے لئے حکومت میٹرک سے پی ایچ ڈی کرنے والے ذہین طلبا کو مالی اعانت فراہم کرے گی۔
بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہاکہ سکالرشپ کے تحت ہر ضلع کے میٹرک کے دس ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو ماہانہ دس ہزار روپے دیں گے۔ اسی طرح ایف اے کے لیے ہر ضلع کے پہلے دس ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو 12 ہزار روپے ماہانہ دینے کا منصوبہ ہے۔ سکالرشپ منصوبے کے لیے 13 ارب روپے مختص کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا ، "پندرہ سال کے بعد ، ہم نے وزارت کی مختلف ایجنسیوں کے بورڈ مکمل کر لئے ہیں۔” وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ’پاکستان اس وقت کورونا کا سامان برآمد کر رہا ہے۔ اس سال صحت کے آلات ملک میں بننا شروع ہو چکے ہیں۔ جلد ڈائیلسسز کی مشین ملک میں بننا شروع ہو جائے گی۔‘ فواد چوہدری نے کہا کہ ’الیکٹرونک وہیکل پالیسی لانا ہماری بڑی کامیابی ہے۔