خیبر پختونخوا

مردان، صوابی میں ٹریفک حادثات، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 15 زخمی

صوابی اور مردان میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق تحصیل رزڑ سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ انٹرچینج کے قریب دو موٹر کاروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینس، مقامی پولیس اور FWO کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد سے شادی کی تقریب کیلئے مردان آنے والے مہمان حادثے کا شکار، 12 افراد زخمی ہوئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق حادثہ طورو میں ولی انٹرچینج کے قریب اس وقت پیش آیا جب فلائنگ کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نیچے کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمز موقع پر پہنچ گئیں، زخمی ہونے والے 12 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button