خیبر پختونخوا

سوات میں 6 سالہ بچی کو سورہ میں دینے کی کوشش ناکام

 

سوات خواز خیلہ میں چھ سالہ بچی کو سو رہ میں دینے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معاملے میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔

سوات پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ کے دور آفتادہ علاقہ لاخار میں چھ سالہ بچی کو سورہ میں دینے کی اطلاع پر کارروائی کرتے مقامی پولیس نے 14 افراد گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو فریقین کے درمیان قتل واقعہ کی راضی نامہ میں بچی کو سورہ میں دیا جارہا تھا جس پر پولیس نے فریقین کی کوشش ناکام بناتے ہوئے معاملے میں ملوث 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فرار ملزموں کی گرفتاری کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button