کھیل

کراچی ٹیسٹ، فواد کی سنچری کی بدولت پاکستان کو برتری حاصل

جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز  فواد عالم کی سنچری کی بدولت  پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا 4 وکٹ پر 33 رنز کے ساتھ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5، 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کے دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 121 رنز پر پہنچایا تو اظہر علی 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم فواد عالم نے اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔

فواد عالم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تاہم وہ 109 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

فہیم اشرف نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور وہ 64 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ یوں دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے ہیں اور قومی ٹیم کو اب جنوبی افریقا پر 88 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

وکٹ پر حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو تیسرے روز دوبارہ اننگز شروع کریں گے۔

گزشتہ روز پہلے جنوبی افریقا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پھر پاکستان کے بھی 4 کھلاڑی 27 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button