قومی
ٹک ٹاکر حمزہ کو کیا معلوم کہ وہ اپنی موت کی ویڈیو بنوا رہا ہے!
راولپنڈی، ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔
میڈیا کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سکیم تھری پھاٹک کے قریب 18 سالہ حمزہ نوید نامی نوجوان کا ساتھی موبائل پر اس کی ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ کر رہا تھا کہ اس دوران حمزہ کو پیچھے سے آنے والی ٹرین نے ٹکر مار دی۔
تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ٹک ٹاکر کے دوسرے ساتھی کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی۔