خیبر پختونخوا

پشاور میں سٹریٹ چلڈرن سنٹر کا افتتاح

 

الخدمت فاونڈیشن نے جھگی کمیونٹی کے بچوں کے لئے رنگ روڈ پر سٹریٹ چلڈرن سنٹر کا افتتاح کردیا۔ گلیوں کوچوں میں گندگی کے ڈھیر اور کچرے سے ناکارہ اشیاء جمع کرکے ان سے حاصل ھونے والی مزدوری کے نتیجے میں اپنے والدین کے ساتھ گھرانے کی کفالت میں معاونت کرنے والے بچوں (سٹریٹ چلڈرن)کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کے لئے الخدمت فاونڈیشن کے تحت پشاور میں جھگی کمیونٹی کی خیمہ بستی میں سٹریٹ چلڈرن سنٹر کی افتتاحی تقریب الخدمت فاونڈیشن کےضلعی صدر ارباب عبدالحسیب کی صدارت میں منعقد ھوئی۔

اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کےصوبائی صدر خالد وقاص اورڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر آفیسر محمد یونس آفریدی نے ایڈ فار ایکشن کے اشتراک سے پشاور میں آٹھویں الخدمت سٹریٹ چلڈرن سنٹر کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں سماجی شخصیات اور بچوں کے والدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے الخدمت کےضلعی جنرل سیکرٹری افتخار احمد اور صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ صوبہ بھر میں الخدمت فاونڈیشن 17 سٹریٹ چلڈرن سنٹرزمیں 800 بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کررہی ہیں۔

ان سنٹرز میں زیر تعلیم بچوں میں الخدمت فاونڈیشن وقتا فوقتا تخائف کی تقسیم کے علاوہ بچوں کو مفت سٹیشنری جوتے کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سٹریٹ چلڈرن سنٹرز کے قیام کا بنیادی مقصدمعاشی مجبوریوں کے ہاتھوں سکولوں سے باہررہ جانے والے لاکھوں بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرکے معاشرے کے کارآمد شہری بنانا ہے ان سنٹرزکے نتیجے میں ہرسال سینکڑوں بچے سکولوں میں باقاعدہ داخلہ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پشاور مردان،کوہاٹ ،خیبر کے علاوہ حال ہی میں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی سٹریٹ چلڈرن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور عنقریب صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ان سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ زیور تعلیم سے محروم ایسے سٹریٹ چلڈرن کو سکول لایا جائے جو اپنے والدین کی معاشی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم کے حصول سے محروم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button