قبائلی اضلاع

ضلع خیبر، باڑہ اور تیراہ کے 91 متاثریں میں معاوضوں کے چیک تقسیم

ضلع خیبر کی ضلعی انتظامیہ خیبر نے باڑہ اور تیراہ میں دہشت گردی سے متاثرہ مکانات کے اکانوے متاثرہ مالکان میں معاوضوں کے چیک تقسیم کئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق مختلف قبیلوں اکاخیل, کمر خیل, شلوبر قمبر خیل وغیرہ کے تباہ شدہ مکانات سروے پروگرام کے تحت 29.2 ملین روپے کے معاوضوں کے چیک 91 متاثرین میں تقسیم کئے گئے۔

گزشتہ روزخیبر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم، سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نور ولی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نوید اکبر, سکیورٹی فورسز کے افسران اور سی ایل سی پی کوارڈینٹر نے شرکت کی۔

سی ایل سی پی کے مطابق اب تک مختلف تقریبات میں تقسیم شدہ چیکوں کی کل مالیت 2777.04 ملین ہے۔ سی ایل سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک خیبر کے تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو 2 ارب 77 کروڑ 70 لاکھ اور 40 ھزار معاوضے کی مد میں تقسیم ہو چکے ہیں جن میں 5385 مکانات مکمل تباہ شدہ اور 3894 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ اب تک مل چکا ہے، تباہ شدہ مکان کے متاثرین کو چار چار لاکھ اور جزوی نقصان پہنچنے والے مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے چیک دیئے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button