انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کو کیوں تھپڑ مارا، اہم بیان سامنے آگیا

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی نے گندی گندی باتیں کی ہیں جو ریکارڈ کی گئی ہیں، ان کی گفتگو نازیبا اور گھٹیا تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اور میری دوست بیٹھے ہوئے بات کررہے تھے اور انہوں نے گھٹیا اور دو نمبر باتیں شروع کردی۔ حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی قوی گزشتہ روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے جس پر میں نے مشکل سے برداشت کیا ہوا تھا اور صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو دوست کے ساتھ مل کر ان کو تھپڑ مارا۔

حریم شاہ نے مزید بتایا کہ میری دوست عائشہ اور میں بیٹھے ہوئے تھے ، انہوں نے بدتمیزی کی جس پر انہیں مارا اور اس پر کوئی رنج و ملال نہیں ہے جبکہ مفتی قوی جیسے مردوں کو سزائیں دیں تو ملک میں ریپ نہ ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی سے ان کے کوئی تعلقات نہیں تھے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔ بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

اس حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button