خیبر پختونخوا

گھر میں چپلی کباب بنانے کا آسان طریقہ

 

ماہ نورشکیل

سردیوں کے موسم میں عموما لوگ کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ گرم خوراک کھائے تاکہ خود کو گرم رکھ سکیں۔ سردیوں میں لوگ کباب بھی شوق سے کھاتے ہیں اور اگر دیکھا جائے تو جیسے ہی سردی شروع ہوجاتی ہے لوگ کباب کے ٹھیلوں کی جانب رخ کرلیتے ہیں اور کباب سے وابستہ افراد کا کاروبار بھی چمک اٹھتا ہے۔ آج ہم آپکو گھر میں چپلی کباب بنانے کا آسان طریقہ سکھائیں گے جسے آپ نہایت ہی کم بجٹ میں تیار کرسکتے ہیں اور اس کا ٹیسٹ بھی بالکل بازار والا ہوگا۔ ہمیں چپلی کباب بنانے کے لیے جن اشیاء کی ضرورت ہوگی وہ مندرجہ ذیل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: گھر میں چائنیز چاول بنانے کا آسان طریقہ

درکار اشیاء

آدھا کلو قیمہ

دھنیا حسب ضرورت

ایک عدد پیاز

پودینہ حسب ضرورت

ٹماٹر حسب ضرورت

سبز مرچ 4 یا پانچ عدد

سرخ مرچ ایک چمچ

نمک حسب ضرورت

ایک چمچ گرم مصالحہ

خشک دھنیا ایک چمچ

ایک چمچ زیرہ

انار دانہ حسب ذائقہ

پسی ہوئی لہسن اور ادرک

دو انڈے

بیسن حسب ضرورت

جوار کا آٹا

بنانے کی ترکیب

سب سے پہلے قیمہ لے کر اس میں دھنیا ڈال دیں گے، اب اس میں ایک پیاز کاٹ لیں گے اور اس کو مکس کرلیں گے، اب اس میں ٹماٹر ڈال لیں گے سبز مرچیں بھی اس میں کاٹ لیں گے سبز دھنیا ڈال لیں گے پودینہ کے پتے بھی شامل کرلیں گے، حسب ذائقہ نمک ڈال دیں گے، سرخ مرچ، گرم مصالحہ، زیرہ اور اناردانہ ڈال لیں گے، لہسن اور ادرک کا پیسٹ بھی شامل کرلیں گے، آدھا کپ بیسن بھی ڈال دیں گے اور آدھا کپ جوار کا آٹا اور ایک انڈا شامل کرکے ہاتھ سے خوب مکس کرلیں گے۔

ہمارے پاس کباب بنانے کے لیے گودا تیار ہوچکا ہے اسکی چھوٹی چھوٹی ٹیکیاں بنالیں گے اور ہاتھوں کو پانی سے دھولیں گے۔ دوسری جانب ہم چولہا لگاکے فرائی پین میں تیل ڈال لیں گے تیل مکمل گرم ہونے کے بعد اس میں ہم چپلی کباب کی ٹیکیاں اس میں ڈال لیں گے جب کباب کا ایک طرف لائٹ براون ہوئے جائے تو اس کو دوسرے سائیڈ پہ کرلیں گے تاکہ دونوں طرف سے کباب پک جائے اور یہ لیں مزیدارچپلی کباب تیار ہے۔

اب اس کو سلاد کے ساتھ پیش کریں۔ چپلی کباب آپ کسی کو چائے کے ساتھ بھی پیش کرسکتے ہیں خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی کھلائیں اور داد بھی وصول کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button