خیبر پختونخوا کی تمام جامعات میں نئے ملازمین کی پنشن ختم کرنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کی تمام جامعات میں نئی بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے پینشن کی سہولت ختم کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے کی جامعات شدید مالی بحران کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث بچت کے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے صوبے کی تمام جامعات میں مالی خسارے سے بچنے کے لیے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم کردی۔
ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں جامعات کے زیر نگرانی اسکولوں کی فیسوں پر بھی نظر ثانی کرکے فیس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جامعات کے ملازمین کے میڈیکل اور ہاؤس الائونس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کے اسکیل کے برابر لایا جائے جبکہ مرمت، سکیورٹی اور دیگر اخراجات کے لیے کیمپس کے اندر رہائش پذیر ملازمین سے پیسے وصول کیے جائیں تاکہ جامعات پر کم سے کم بوجھ پڑھ سکے۔