قومی

بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ

مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا ہے، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جبکہ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کے تحت اکتوبر کے لئے 29 پیسے اور نومبر کے لئے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button