خیبر پختونخوا

کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیاں، مردان پولیس کے 17 اہلکار نوکری سے فارغ

کرپشن، محکمانہ قوائد و ضوابط میں کوتاہی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مردان پولیس کے 17 افسران و اہلکار نوکری سے فارغ کر دیئے، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق محکمہ پولیس میں کرپشن، غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے محکمانہ قوائد و ضوابط میں کوتاہی، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مردان پولیس کے17 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کرتے ہوئے انہیں نوکری سے فارغ کر دیا، نوکری سے فارغ ہونے والے پولیس افسران میں 02 سب انسپکٹر،02 ہیڈ کانسٹیبل اور 13 کانسٹیبلان شامل ہیں۔

ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ اچھی کارکردگی کے حامل اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار پولیس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ ڈیوٹی میں کوتاہی کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button