کورونا کے وار جاری، ملک میں مزید 48 افراد جان کی بازی ہارگئے
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید48 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار 558 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار435نئےکیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 97ہزار510 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں کورونا کے 4 لاکھ53 ہزار828 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد33ہزار 124 ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار221 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار670، خیبر پختونخوا ایک ہزار710، اسلام آباد 436، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 234 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار824، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار536، سندھ 2 لاکھ 22 ہزار999، پنجاب ایک لاکھ 43 ہزار511، بلوچستان18 ہزار314، آزاد کشمیر 8 ہزار430 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 878 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی، دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔