قبائلی اضلاع

”صبح 6 بجے آتے ہیں شام تک باری آتی ہے اور کبھی وہ بھی نہیں آتی”

ہیڈکوارٹر غلنئی میں قائم سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر (سی ایف سی) میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چھ تحصیلوں پر مشتمل ضلع مہمند کی تقریباً پانچ لاکھ آبادی کیلئے تین سنٹرز قائم کئے گئے تھے جن میں یکہ غنڈ سنٹر کو عمارت نہ ملنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے لوئر سب ڈویژن کی تین تحصیلوں کے عوام کو بھی سینکڑوں میل دور ہیڈکوارٹر آنا پڑتا ہے جہاں پر آئے ہوئے سینکڑوں مرد، خواتین اور بچے انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔

سنٹر انتظامیہ کے مطابق ہمارے لئے اتنی زیادہ تعداد میں عوام کو سہولت دینا ممکن نہیں، ہم روزانہ پانچ سے چھ سو تک لوگوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں جو کہ ہمارے لئے بہت مشکل ہے اس کے باوجود کہ تمام سٹاف صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے کام کرتا ہے، ”گنجائش سے زائد تعداد میں مرد و خواتین کو ایس او پیز پر عمل کرنے اور ان کو بٹھانے کیلئے مناسب سہولیات فراہم نہیں کر سکتے۔”

انہوں نے کہا کہ جب تک تمام تحصیلوں میں اپنے اپنے سنٹرز قائم نہیں ہو جاتے ہمیں اسی طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سنٹر میں دور دراز سے آئے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں تک پہنچنے میں شدید مشکلات ہیں، رش سے بچنے اور جلدی باری آنے کیلئے ہم صبح چھ بجے سے یہاں پہنچ جاتے ہیں اس کے باوجود ہمیں شام تک اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور کھبی ہماری باری بھی نہیں آتی اور اگلے روز پھر ہمیں کرایہ خرچ کرنا پڑتا ہے جو ہم غریب لوگوں کے بس میں نہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button