ڈیرہ، مصنوعی انگوٹھوں کی مدد سے سینکڑوں موبائل فون سم نکالنے والا ملزم گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے مصنوعی انگوٹھوں کی مدد سے سینکڑوں موبائل فون سم نکالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سٹی پولیس نے ساجد علی مروت نامی نے نجی موبائل کمپنی کے ریٹیلر ڈیل آفسیر کو گرفتار کر کے اس قبضہ سے خواتین کے 110 مصنوعی انگوٹھے اور 350 جعلی ناموں پہ نکالی گئی سمیں برآمد کر لیں۔
پولیس کے مطابق ملزم ٹیلی نار کمپنی کا سیلز آفیسر ہے اور کمپنی کی جانب سے دیئے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی خاطر دور افتادہ علاقوں کی چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کے شناختی کارڈز پہ ثبت انگوٹھے کے نشان کو سکین کر کے ان نشانات کے مطابق ربر کے مصنوعی انگوٹھے تیار کر لیتا اور پھر ان کے ذریعے سم نکلوا کر کچھ بھاری رقوم کے عوض بیچ دیتا جبکہ باقی بچتے والی سموں کو ڈی ایکٹیو کر دیتا تھا۔
پولیس کے مطابق گروہ میں خوشاب کا بھی ایک بندہ شامل ہے جو سب سسٹم چلا رہا ہے، ملزمان اب تک ہزاروں جعلی سمیں بیچ چکے ہیں۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔