قومی

ملک میں کورونا سے مزید 53 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 53 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 10311 تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44392 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے کورونا کے 2272 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 53 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10311 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز 4 لاکھ86634 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1686 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 440660 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35663 ہے جس میں سے 1784 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 217636 ہوگئی ہے جب کہ 3594 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 140188 ہے اور 4109 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18218 اور ہلاکتیں 184 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59255 اور 1672 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8325 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 226 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4866 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 38146 ہے اور اب تک 424 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button