خیبر پختونخوا

کرک واقعہ، سمادھی کی دوبارہ تعمیر کیلئے کمیٹی تشکیل

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع کرک میں نذر آتش کی گئی سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر کو کرک کے علاقہ ٹیری میں ہندوؤں کی سمادھی کو مشتعل افراد نے آگ لگا کر مسمار کر دیا تھا سپریم کورٹ کے علاوہ صوبائی حکومت نے بھی جس کا سخت نوٹس لیا جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اسے دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکرٹری اوقاف اور مذہبی امور، ڈائریکٹر آرکیالوجی اور ڈپٹی کمشنر کرک شامل ہیں۔

کمیٹی ہندو کمیونٹی کی مشاورت سے نقصانات کا تخمینہ لگا کر اگلے دس دنوں میں سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے پلان تیار کرے گی جبکہ مزید اقدامات کے لئے چیف سیکرٹری کو رپورٹ پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ مندر کو مسمار کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت 35 افراد زیرحراست ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button