گھر میں چکن چاومن بنانے کا آسان طریقہ
فاطمہ
آجکل کے بچے اکثر گھر کا بنایا ہوا کھانا پسند نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ باہر جاکر کسی ہوٹل میں فاسٹ فوڈ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن آج ہم آپکو ایک ایسی ڈش بنانا سکھائیں گے جس کو بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں اور آپ بھی کرسکتے ہیں کہ گھر میں کم بجٹ کے ساتھ آسانی سے اس کو بنائے اور سب کو کھلائے۔ آج ہم آپ کو چکن چاومن بنانا سکھائیں گے جو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اور ہوٹل میں چکن چاومن بہت مہنگا ملتا ہے لیکن آپ اس کو گھر میں بھی آسانی سے بناسکتے ہیں۔
چکن چاومن کے لیے ہمیں جن اشیاء کی ضرورت ہوگی وہ مندرجہ ذیل ہے۔
ضروری اشیاء
سوئیاں
چکن
بند گوبھی
شملہ مرچ
گاجر
سبز پیاز
سبز مرچیں
نمک، کالی مرچ
چلی ساس اور سویا ساس
پانی
بنانے کا ترکیب
سب سے پہلے ہم پانی کو ابالنے کے لیے رکھ دیں گے، پانی حسب ضرورت ہونا چاہئے، جب پانی ابل جائے تو اس میں اب سوئیاں ڈال دیں اس میں تھوڑا سا گھی ڈال دیں تاکہ سوئیاں آپس میں چپک نہ جائے جب یہ سوئیاں بھی پک جائے تو اس کو نکال کر ہم ایک چھان میں ڈال دیں گے اور ایک سائیڈ پر رکھ دیں گے اور اس کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں گے۔
دوسری جانب ہم ایک پتیلے میں تیل ڈال لیں گے پھر ہم اس میں چکن ڈال دیں گے تاکہ وہ فرائی ہوجائے اس کے بعد ہم اس میں شملہ مرچ، گاجر اور بند گوبھی ڈال دیں گےتاکہ یہ بھی چکن کے ساتھ فرائی ہوجائے اور اس کو 15 یا 20 منٹ تک پکنے دیں۔ اب اس میں ہم نمک، کالی مرچ، ایک چمچ چلی ساس اور ایک چمچ چلی ساس ڈال دیں گے، اب اس کو پانچ منٹ تک رکھ دیں گے تاکہ فرائی ہوجائے۔ ہم نے جو سوئیاں ابالی تھی اس کو ایک پتیلے میں ڈال دیں گے اور اس کے نیچے ایک چمچ تیل ڈالیں گے تاکہ یہ آپس میں نہ چپک جائے اور باقی جن چیزوں کو فرائی کیا ہے وہ اس میں ڈال دیں گے تاکہ یہ دم ہوجائے۔
لے جی مزیدار چکن چاومن تیار ہے جو آپ خود بھی کھاسکتے ہیں اور بچوں کو بھی کھلا سکتے ہیں۔