قومی
سال 2021ء، یکم جنوری سے بینک تین روز کیلئے بند رہیں گے
سال2021ء ۔یکم جنوری سے بینک تین روز بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن آف پاکستان، کمرشل و پرائیویٹ بینک اور مالیاتی ادارے یکم جنوری 2021ء جمعہ کو بند رہیں گے، اس روز بینکوں میں کسی قسم کا لین دین نہیں ہو گا تاہم کھاتہ اداروں کے حساب کتاب کی نئی ترتیب عمل میں لائی جائے گی۔
اس روز سالانہ کلوزنگ کے سلسلہ میں سٹاف بینکوں میں موجود ہو گا، تمام بینک یکم جنوری 2021ء کو نئے مالی سال کا آغاز کریں گے، اگلے روز ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر کل تین دن بینک بند رہیں گے جبکہ 4 جنوری پیر کو تمام بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔