خیبر پختونخوا
مردان میں خواجہ سراؤں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
مردان میں تھانہ سٹی پولیس نے خواجہ سراؤں کوہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ علاقہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع خواجہ سراؤں کے بالا خانہ میں گھس کر تھوڑ پھوڑ،ہراساں اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم سلمان عرف شاہ جی سکنہ رشکئی ضلع نوشہرہ کو پولیس نے گرفتار کر کے ملزم کے خلاف دیگر ساتھیوں سمیت مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔
ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت خواجہ سراء ساجد عرف رانی کے بالا خانے واقع چارسدہ چوک میں گھس کر تھوڑ پھوڑ کر کے بالا خانے سے نکلتے وقت ڈرانے دھمکانے کی غرض سے ہوائی فائرنگ بھی کی تھی جس پر مذکورہ خواجہ سراء نے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں اپنی رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کے دیگر شریک واردات ملزمان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔