قومی

پاکستان میں کورونا سے مزید 63 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا کے سبب پاکستان میں مزید63 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد9 ہزار 992 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کےایک ہزار776 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد4لاکھ 75 ہزار 85 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور39 ہزار599 زیر علاج ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 959 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار502، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 617، اسلام آباد412، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 219 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار390، خیبر پختونخوا57 ہزار746، سندھ 2 لاکھ 12 ہزار93، پنجاب  ایک لاکھ 36 ہزار 669، بلوچستان  18 ہزار99، آزاد کشمیر میں 8 ہزار235 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 853 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہوگئی ہے۔ ایبٹ آباد کورونا مثبت کیسزمیں سب سے آگے ہے جہاں شرح 15اعشاریہ95فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی کورونا مثبت کیسزکی شرح 14اعشاریہ18فیصد ہے۔ حیدرآباد 14اعشاریہ47، اسلام آباد 5اعشاریہ 94،
پنجاب4اعشاریہ6 اور سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ61فیصد ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button