قومی

نئے سال کی آمد، عوام پر ایک اور پٹرول بم گرانے کا فیصلہ

نئے سال کی آمد پر حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا، یکم جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول 2.76 ڈیزل کی قیمت 3.12 فی لیٹر تک بڑھائی جائے گی جس کیلئے سمری اوگرا کو بھجوا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 15 دسمبر کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ازکم چھ ماہ کیلئے مقرر کی جائیں تاکہ آئے روز عوام پر مہنگائی کا یہ پٹرول بم نہ گرایا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button