قومی

پاکستان بھر میں 4 ہزار 149 غیرقانونی پٹرول پمپس کا انکشاف

ملک میں 4 ہزار 149 غیر قانونی پٹرول پمپس کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف آپریشن کی تیاری کر لی ہے جس کے بعد غیرقانونی پٹرول پمپس ختم کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں 2 ہزار 309 غیرقانونی پٹرول پمپس ہیں، پنجاب میں 1 ہزار 364 غیرقانونی پٹرول پمپس قائم ہیں، خیبر پختونخوا میں غیرقانونی پٹرول پمپس کی تعداد 344 ہے جبکہ سندھ میں 132 غیرقانونی پٹرول پمپس قائم ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن سندھ، پنجاب، کے پی کے سرحدی اضلاع سے شروع کیا جائے گا، ملک میں غیرقانونی پٹرول پمپس سیل کئے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت نوٹسز جاری کیے جائیں گے، غیرقانونی پٹرول پمپس بحق وفاقی حکومت ضبط کئے جائیں گے، غیر قانونی پٹرول پمپس کی ایف آئی آر بھی درج کی جا سکے گی جبکہ غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف آپریشن کیلئے مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی ضروری ہو گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button